کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال11 ویں روز میں داخل، مریض رل گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے، ینگ ڈاکٹرز کا اعلان . فوٹو : ایکسپریس

مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے، ینگ ڈاکٹرز کا اعلان . فوٹو : ایکسپریس

کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی 11 روز سے جاری ہڑتال نے مریضوں کومشکل میں ڈال دیا ہے اور اوپی ڈی پر لگے تالوں کے باعث مریض بغیرعلاج واپس جانے پر مجبورہیں۔

کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں میں جدید سہولتوں اور الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف  ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس ملازمین 11 روز سے سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین سول اسپتال میں احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں، 5 روز سے اوپی ڈی میں مکمل ہڑتال کے باعث کوئٹہ سمیت دور درازعلاقوں سے آنے والے مریضوں اور  لواحقین نے شکایات کے انبار لگادیئے ہیں اور او پی ڈی  پر لگے تالے دیکھ کر مایوس لوٹ رہے ہیں، اکثر مریض علاج معالجے کے لئے مجبوراً کئی روز سے سول اسپتال میں  ہی ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سول اسپتال پنجگور میں ادویات کی قلت

ادھر  ہڑتالی کیمپ میں موجود ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے اعلان کر رکھا ہے کہ مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ بی ایم سی، سول اسپتال اور دیگر تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت ہڑتالیوں کے مطالبات جلد تسلیم کرے تا کہ مریضوں کی داد رسی ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔