ٹنڈو حیدر،گائوں میں آتشزدگی،4گھروں کا سامان خاکستر

نامہ نگار  ہفتہ 6 اپريل 2013
کھانا پکانے کے دوران چنگاری سے آگ پھیلی،متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور۔  فوٹو: فائل

کھانا پکانے کے دوران چنگاری سے آگ پھیلی،متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو حیدر: ٹندوحیدر کے قریب گائوں میں آتشزدگی نے4گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا،گندم سمیت قیمتی سامان خاکستر۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو حیدر کے قریب گائوں عمر پنہور میں گھر پر کھانا پکاتے ہوئے چنگاری سے قریب رکھی لکڑیوں،گھاس پھونس نے آگ پکڑ لی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عظیم پنہور،پوڑھو پنہور،بالادی پنہور اور محسن پنہور کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود سامان گندم،بستر،قیمتی فرنیچر سمیت مویشی وغیرہ بھی جل کر راکھ ہوگئے۔

2

فوری اطلاع پراو جی ڈی سی ایل ٹنڈو عالم مری آئل فیلڈ کی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے آگئے مگر حکومتی شخصیت یا  انتخابات لڑنے والے امیدوار جائے وقوع پر نہیں پہنچے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔