کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 87 رکنی دستہ کینگروز کے دیس جائے گا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 17 مارچ 2018
پاکستانی دستہ میں شامل ٹیمیں اور کھلاڑی 10مختلف کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی دستہ میں شامل ٹیمیں اور کھلاڑی 10مختلف کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور:  آئندہ ماہ شیڈول کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا جب کہ 87رکنی دستہ کینگروز کے دیس جائے گا۔

پاکستان کو 4 تا 15اپریل سے آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمزکا چیلنج درپیش ہے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی طرف سے میگا ایونٹ کا حصہ بننے والے تمام پلیئرز اور آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، عابدہ تنویر ایتھلیٹکس ٹیم آفیشل، نجمی پروین ندیم ارشد (ایتھلیٹس)، واجد علی چوہدری ٹیم آفیشل، افتخار حسین، ماہور شہزاد، محمد عرفان سعید بھٹی، مراد علی، پلوشہ بشیر (بیڈمنٹن)، محمد ناصر اعجاز ٹیم آفیشل، ارشد حسین، علی احمد، اویس علی خان، گل زیب، سید محمد آصف (باکسنگ)، حسن سردار ٹیم آفیشل، رولنٹ اولٹمنر، محمد ثقلین، ریحان بٹ کوچز، طالب بن زافس فزیوتھراپسٹ، محمد ندیم خان لودھی ویڈیو اینالسٹ، محمد ابوبکر، مظہر عباس، مبشر علی، محمد عتیق، محمد عرفان، محمد رضوان، شان علی، عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، محمد فیصل قادر، محمد ارسلان قادر، تعظیم الحسن، محمد توثیق ارشد، شفقت رسول ، محمد دلبر، محمد عرفان، رانا سہیل، تصور عباس(ہاکی)، شوٹنگ ٹیم آفیشل رضی احمد خان، جنید وقاص اقبال، عامر اقبال، غفران اقبال، منہال سہیل، محمد فرخ ندیم، محمد خلیل اختر، عثمان چاند، مہوش فرحان (شوٹنگ)،

اسکواش ٹیم آفیشل شیراز، آصف خان، ماریہ طور، فرحان زمان، طیب اسلم، مدینہ ظفر (اسکواش)، بسمعہ خان، سید محمد حسیب طارق (سوئمنگ)، محمد رزاق، یثرب شاہ ٹیبل ٹینس آفیشلز، فہد خواجہ، فاطمہ خان، حریم انور علی، محمد رمیز (ٹیبل ٹینس)، علی اسلم، محمد الیاس بٹ ویٹ لفٹنگ کوچ، عبداللہ غفور، ابو ثفیان، محمد نور دستگیر، طلحہ طالب، عثمان امجد راٹھور (ویٹ لفٹنگ)، محمد عبدالمبین اور محمد ارشد ستار ٹیم آفیشلز جبکہ پلیئرز میں عبدالوہاب، محمد اسد بٹ، محمد بلال، محمد انعام، عمیر احمد اور طیب رضا شامل ہیں۔

ادھر چیئرمین واپڈا اور 21ویں کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی زیر صدارت واپڈا ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، سیکریٹری واپڈا اور واپڈا اسپورٹس بورڈ کے صدر عامر احمد، پاکستان اسپورٹس بورڈکے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) سید حبیب شاہ، قومی اسپورٹس فیڈریشنز کے نمائندگان اور پاکستانی دستہ میں شامل ٹیموں کے منیجرز اور کوچز شریک ہوئے۔

اجلاس کا مقصد اپریل میں آسٹریلیا کے شہر گولڈکوسٹ میں منعقد ہونے والی 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستہ کی شمولیت کے لیے انتظامات، تیاریوں اور کوآرڈی نیشن پلان پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی دستہ کے چیف ڈی مشن لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے اُمید ظاہر کی کہ گیمز کے دوران پاکستانی کھلاڑی اور منتظمین کھیل کے میدان کے اندر اور باہر اپنی محنت، کارکردگی، ٹیم سپرٹ ، روّیہ اور کردار سے ملک کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔

گیمز کے دوران کوآرڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستانی کھلاڑی مقابلوں کے دوران مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے، کیونکہ گیمز کے دوران اُن کی حیثیت ملک کے سفیر کی مانند ہوگی۔اجلاس کے دوران ٹیموں کی تیاری ، اہداف اور متوقع کامیابیوں کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ کامن ویلتھ گیمز میں شمولیت کرنے والا دستہ 87 افراد پر مشتمل ہے جس میں 56کھلاڑی اور 31منتظمین شامل ہیں۔

پاکستانی دستہ میں شامل ٹیمیں اور کھلاڑی 10مختلف کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ ان کھیلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، شوٹنگ، اسکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔