- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
ملک کی پہلی کلینکل ٹرانسپلانٹ امیونالوجی لیبارٹری کا افتتاح
کراچی: پاکستان میں پہلی کلینکل ٹرانسپلانٹ امیونالوجی لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا
ملک کی پہلی کلینکل ٹرانسپلانٹ امیونالوجی لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں منعقد ہوئی، بیلر ٹرانسپلانٹ امیونالوجی سینٹرکے ڈائریکٹر اور اے اینڈ ایم کالج آف میڈیسن امریکا کے پروفیسر مدحت عسکر نے ملک کی پہلی کلینکل ٹرانسپلانٹ امیونالوجی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
مقررین نے کہا کہ لیبارٹری کے قیام کا مقصد ٹرانسپلانٹ سائنسز کے میدان میں ترقی لانا ہے،لیبارٹری میں ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں ٹشو ٹائپنگ، اینٹی باڈیز کا سراغ لگانا اور انتہائی حساس طرز کے ٹرانسپلانٹیشن ،خصوصا ً وہ مریض جن کا کسی وجہ سے ٹرانسپلانٹ نہ ہورہا ہو،مدد لینا ہے۔
لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے قبل ممتاز ڈاکٹرقاسم مہدی کی یاد میں میموریل لیکچر کا انعقاد کیا گیا،جس میں پروفیسر مدحت عسکر نے ’’کیریئر میں ترقی بذریعہ تدریس اور تربیت یعنی ایک تیر سے دو شکار ‘‘ کے موضوع پر دلچسپ لیکچر دیا جسے شرکا نے بیحد سراہا ، لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست میں بھی انتہائی جوش و خروش دیکھنے کو ملا ، ڈاکٹر قاسم مہدی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مالیکیولر بایولوجسٹ کے طور پر اپنی پہچان رکھتے تھے،وہ 2016 میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب رضوی نے بھی خطاب کیا ،انھوں نے ڈاکٹر قاسم مہدی کی شخصیت کے اہم پہلوؤں اور ایس آئی یو ٹی میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی،انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر قاسم مہدی انتھک محنت کرنے والوں میں سے تھے اور علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کی لگن رکھتے تھے، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہدی ورلڈجینوم پراجیکٹ کے ممتاز رکن تھے، پاکستان میں ارتقائی جینیات پر کام کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔
اس موقع پرطویل عرصے سے ڈاکٹر قاسم مہدی کے ساتھ تحقیق کے شعبے میں منسلک رہنے والی ڈاکٹر شگفتہ خالق نے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی، پاکستانی آبادی میں جینیات کے شعبوں میں اپنی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا ، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔