الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر تسلیم کرلیا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 17 مارچ 2018
شہباز شریف کا نام بطور صدر ن لیگ اور انتخابی نشان شیر ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف کا نام بطور صدر ن لیگ اور انتخابی نشان شیر ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن  نے شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر تسلیم کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے، اس فہرست میں شہباز شریف کو ن لیگ کے صدر ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام بطور صدر ن لیگ اور انتخابی نشان شیر ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا،اس فیصلے کے بعد اب الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد70ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔