- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے قومی و صوبائی حلقوں کے نقشے جاری کر دیے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کرانے کیلیے تیاریاں تیز کردی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن نے تمام مجوزہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے نقشے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی مفاد میں نقشوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ بھی مکمل کرلیا ہے، اس ضمن میں88 لیڈ ٹرینرز کو تربیت مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
دوسرے مرحلے میں یہ لیڈ ٹرینرز چاروں صوبوں اور فاٹا میں3000 ماسٹر ٹرینرزکو تربیت دیں گی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں ماسٹر ٹرینر 9 لاکھ پولنگ عملے پولنگ عملے کی تربیت کریں گے۔ یہ سلسلہ عام انتخابات 2018 کے انعقاد سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حلقہ بندیوں پربنائی گئی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کے دستخط سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ جمعرات کوالیکشن کمیشن حکام نے قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں سے متعلق خصوصی کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی میں موقف اختیارکیا تھاکہ یہ کمیٹی غیرقانونی ہے۔
الیکش کمیشن کے مطابق حلقہ بلندیوں کے حوالے سے اعتراضات صرف الیکشن کمیشن سن سکتا ہے جب کہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ قانون اور ضابطہ کارکے تحت پارلیمنٹ کو عوامی نوعیت کے معاملات پر تمام اداروں سے مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہے، پارلیمنٹ سفارشات کی منظوری دے سکتی ہے، پارلیمنٹ کو تجاویز اور سفارشات سے نہیں روکا جاسکتا۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور خصوصی کمیٹی کے چیئرمین مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے پر3اپریل سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا تاکہ حلقہ بندیوں کے بارے میں30سے زائد ارکان کے اعتراضات اور شکایات کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی تجاویز پر بحث کے بعد عمل درآمدکا فیصلہ کیا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔