فیس بک نے مسلم مخالف گروپ ’’برطانیہ فرسٹ‘‘ پر پابندی لگا دی

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 17 مارچ 2018
برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔  فوٹو:فائل

برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔ فوٹو:فائل

نیویارک: فیس بک نے مسلم مخالف گروپ ’’برطانیہ فرسٹ‘‘ پر پابندی لگا دی۔

لوگوں کی شکایت پر فیس بک نے نفرت پھیلانے والے گروپ برطانیہ فرسٹ پر پابندی لگائی ہے۔ سوشل میڈیا پر گروپ کو پہلے ہی وارننگ دے رکھی تھی لیکن باز نہ آنے پر کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتہا پسند گروپ کے فالورز میں شامل ہیں۔ جنھوں نے اس گروپ کی جعلی وڈیوز پچھلے سال شیئر کی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔