ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 17 مارچ 2018
ونیسا کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ونیسا کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک: امریکی صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق علیحدگی کی یہ درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی گئی ہے، درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے، ٹرمپ جونیئر اور ونسیا کے 5 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بھی 2 بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔