- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
ماہرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
لندن: اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر اداکار فواد خان سے اظہار محبت کرنے پر ان کے گھروالوں خاص طور پر ان کی دادی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔
پاکستان کی خوبرو اور دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے ایشین فلم فیسٹیول لندن میں شرکت کے دوران میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کی دادی کو پسند نہیں تھا کہ میں فلموں یا ٹی وی میں کام کروں جب کہ انہیں یہ بھی پسند نہیں تھا کہ میں ٹی وی پر کسی غیر شخص سے اظہار محبت کروں لیکن انہیں میرے فواد خان کے ساتھ اظہار محبت کرنے پر کبھی اعتراض نہیں ہوا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد خان ماہرہ خان سے خوفزدہ
تقریب کے دوران ماہرہ نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مداحوں کا بے حد خیال ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ مداح ان کے بارے میں سب کچھ جانیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال وہ فلموں سےمختصر وقفہ لیں گی۔ یہ جان کر میرے پرستار مجھ سے نفرت کریں گے لیکن سچ یہی ہے کہ میں اب اپنے کام سے تھوڑا وقفہ لینا چاہتی ہوں۔
شادی کے حوالے سے جب ماہرہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ لاہور یا کراچی میں ایک بڑی شادی کی تقریب کرنا چاہتی ہیں یا صرف اپنے قریبی عزیز اور دوستوں کو بلا کر چھوٹی سی تقریب کرنا چاہتی ہیں۔ اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا یہ میری شادی ہے اور مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے، اگر میں دوسری شادی کروں گی تو وہ بہت اچھی تقریب ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔