- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد
حافظ آباد: پنجاب کے علاقے حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہونے والی 5 سالہ بچے کی لاش کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ پانچ سالہ شہروز کل دوپہر سے لاپتہ تھا۔ اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے تلاشی لینی شروع کی تو کچرے کے ڈھیر سے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بدفعلی کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر بےدردی سے قتل کرکے بوری میں بند کرکے پھینک دیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:ایک اور’’ معصوم زینب‘‘ زیادتی کے بعد قتل
پولیس نے شہروز کے ساتھ زیادتی کے شبہ اور قتل کے الزام میں دوافراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقتول شہروز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، لاش دیکھ کر اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔