- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
ارجن کپور نے والد اورسوتیلی بہنوں سے رنجشیں ختم کردیں
ممبئی: سری دیوی کی موت کے بعد ان کے خاندان میں برسوں سے جاری رنجشیں ختم ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت نے جہاں کروڑوں لوگوں کو دکھی کردیا وہیں ان کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور، بیٹیوں خوشی اورجھانوی کپور اور شوہر بونی کپور کے درمیان برسوں سے جاری نفرت اور رنجشیں ختم ہوگئیں۔
سری دیوی کی موت کے وقت ارجن کپور اپنی سوتیلی ماں اور والد کے ساتھ اپنے تمام اختلافات بھلا کر بڑے بیٹے کا حق نبھاتے ہوئے آخری رسومات میں پیش پیش رہے اور گزشتہ رات انہوں نے بڑے بھائی کا حق نبھاتےہوئے اپنے اور اپنی سوتیلی بہنوں کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے انہیں اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا۔
اس موقع پر ارجن کپور اپنے والد سے گلے لگے اور اپنی بہنوں کو حوصلہ دیا۔ واضح رہے کہ پروڈیوسر بونی کپور نے سری دیوی سے دوسری شادی کی تھی۔
ارجن کپور اپنے والد کی دوسری شادی سے بالکل خوش نہیں تھے اور میڈیا میں برملا سری دیوی اوراپنی سوتیلی بہنوں سے نفرت کا اظہار کرچکے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔