بہت اچھی ڈکٹیٹرشپ سے بہت بری جمہوریت بہتر ہے،انورمقصود

عمیر علی انجم  ہفتہ 6 اپريل 2013
ہمیں کبھی حکمران اچھے نہیں ملے ورنہ کبھی فوج اقتدارمیں نہ آتی اورویسے بھی فوج کاجوکام ہے وہ اسے کرنا چاہیے, انورمقصود. فوٹو: فائل

ہمیں کبھی حکمران اچھے نہیں ملے ورنہ کبھی فوج اقتدارمیں نہ آتی اورویسے بھی فوج کاجوکام ہے وہ اسے کرنا چاہیے, انورمقصود. فوٹو: فائل

کراچی: معروف ڈرامہ نگار اور اداکار انورمقصود نے کہا ہے کہ بہت اچھی ڈکٹیٹر شپ سے بہت بری جمہوریت بہتر ہے بس ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمیں کبھی حکمران اچھے نہیں ملے ورنہ کبھی فوج اقتدارمیں نہ آتی اورویسے بھی فوج کاجوکام ہے وہ اسے کرناچاہیے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاموجودہ حکومت نے جوبھی حال کیااس سے قطع نظرہوکرایک بات سوچی جائے کہ ہم نے پہلی بارکسی جمہوری حکومت کوپانچ سال مکمل کرتے دیکھا توبڑی بات ہے کیونکہ پاکستان میں اس سے قبل ایسا ممکن نہیں ہوسکامیں سمجھتاہوں کہ اس سسٹم کوآناچاہیے کیونکہ یہ عوام کے لیے بہت بہترہوتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔