نواز شریف کو جوتا مارنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 مارچ 2018
جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست ضمانت سننے کا اختیار نہیں ، پراسیکیوشن، فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست ضمانت سننے کا اختیار نہیں ، پراسیکیوشن، فوٹو: فائل

 لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جوتا مارنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود کی عدالت میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت متعلقہ عدالت بھجوادی۔ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست ضمانت سننے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نوجوان نے نواز شریف پر جوتا پھینک دیا

دوسری جانب پولیس نے جوتا مارنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی خصوصی  دفعات شامل کردیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جامعہ نعیمیہ میں ہونے والی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکا تھا جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔