ذیا بیطس کے مریضوں کےلیے کونسا سیب زیادہ فائدہ مند؟

ویب ڈیسک  منگل 20 مارچ 2018
ایک درمیانے سائز کے سبز سیب میں لال سیب کے مدمقابل 6 گرام شوگر کم پائی جاتی ہے، فوٹو: فائل

ایک درمیانے سائز کے سبز سیب میں لال سیب کے مدمقابل 6 گرام شوگر کم پائی جاتی ہے، فوٹو: فائل

نیویارک: ویسے تو پھل اور سبزیاں صحت کے لیے بہترین ہوتی ہیں لیکن ان کی اقسام اپنی مخصوص غذائیت یا خاصیت کے اعتبار سے ایک دوسرے پر فوقیت رکھتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ صحت کے لیے انتہائی مفید پھل سیب کے ساتھ ہے کہ جو ہر لحاظ سے صحت مند پھل ہے تاہم لال (گالا) اور سبز (گرینی) سیب میں سے کونسا سیب ذیابیطس کے مریضوں کےلیے زیادہ مفید ہے؟ یہ  شوگر کے مریضوں کےلیے جاننا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کی 2 نہیں 5 اقسام ہوتی ہیں، ماہرین

لال (گالا) اور سبز (گرینی) سیب میں فرق

سبز رنگ کا سیب جسے کچا سیب بھی کہا جاتا ہے، اس میں شوگر کی مقدار لال سیب کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ ایک درمیانے سائز کے سبز سیب میں 17 گرام جب کہ درمیانے سائز کے لال (گالا) سیب میں 23 گرام شوگر پائی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے لال کے مدمقابل ذیابیطس کے مریضوں کےلیے سبز سیب زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔