افغان صدر کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دورہ افغانستان کی دعوت

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 مارچ 2018
یہ اقدام ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کے لیے ہے،فوٹو:فائل

یہ اقدام ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کے لیے ہے،فوٹو:فائل

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیدی۔

افغان میڈیا کے مطابق  مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے وفد کے ہمراہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد افغان صدر نے اپنی ٹوئٹ میں   لکھا کہ  انہوں نے افغان امن عمل کے سلسلے میں پاکستانی مشیر قومی سلامتی  سے ملاقات کی اور وہ پاکستانی وزیراعظم کو افغانستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں،یہ اقدام ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ اپنے افغان ہن منصب حنیف اتمر کی دعوت پر کابل کے دورے پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔