محکمہ فنانس بلدیاتی اداروںکے مالی بحران میں اضافہ کررہا ہے،سجن یونین

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 6 اپريل 2013
حکومت سندھ کامحکمہ فنانس مسلسل ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتےہوئےبلدیاتی اداروں کےبحرانوں میں اضافہ کررہا ہے,سید ذوالفقارشاہ. فوٹو: آن لائن

حکومت سندھ کامحکمہ فنانس مسلسل ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتےہوئےبلدیاتی اداروں کےبحرانوں میں اضافہ کررہا ہے,سید ذوالفقارشاہ. فوٹو: آن لائن

کراچی: سجن یونین (سی بی اے ) کے ایم سی کے صدرسید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا محکمہ فنانس مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے مالی بحرانوں میں اضافہ کررہا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ بلدیہ جنوبی کے صدر زون کے گریڈ 8 کے ملازمین اور اس سے زائد گریڈ کے ملازمین 3 ماہ اور دیگر تمام ملازمین 2ماہ، لیاری زون کے ملازمین 2ماہ کی تنخواہ، اوور ٹائم، اوجھڑی الائونس ،لیوانکیشمنٹ ،فنانشل اسٹنٹس کی ادائیگیوں سے محروم ہیں جبکہ کے ایم سی کے ہزاروں پنشنرز ماہ مارچ کی ماہوار پنشن اور ملازمین ماہ مارچ کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔

اسی طرح صدر زون میں 3 روز سے کچرا اٹھاکر ٹھکانے لگانے کا کام بند ہونے کہ وجہ سے صدر زون کے اہم علاقے رنچھوڑ لائن ،جوبلی،گارڈن،اولڈ حاجی کیمپ ،لی مارکٰٹ ،کھارادر ،آئی آئی چندریگر روڈ ،برنس روڈ ،سندھ سیکریٹریٹ ،صدر ،اردو بازار ،کینٹ اسٹیشن وغٖیر ہ میں کچرا کنڈیوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن نہ تو ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر سائوتھ اس جانب کوئی توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی حکومت سندھ کے ارباب اختیار صورتحال کا نوٹس لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔