- بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید
- بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم
- پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، وزیراعظم
- امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 28 افراد شہید
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
قیام امن کیلیے پولیس اوررینجرز کو فری ہینڈ دیدیا،نگراں وزیراعلیٰ
شیشہ نوشی پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے گا، ٰ جسٹس ( ر )زاہد قربان۔ فوٹو: اے پی پی
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ شیشہ پینے پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
کیونکہ اس سے نوجوان نسل متاثر ہورہی تھی، یہ بات انھوں نے بوہرہ کمیونٹی کے 8 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگراں حکومت صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی،انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی شہر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کو فری ہینڈ دے دیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ہر قیمت پر امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
بوہرہ کمیونٹی کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،دریں اثناء سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) سید دیدار حسین شاہ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔