پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہوگا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  اتوار 18 مارچ 2018
آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، خواجہ آصف ۔ فوٹو : فائل

آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، خواجہ آصف ۔ فوٹو : فائل

سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 31 مئی کو تمام اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور عوام آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

سیالکوٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم جنرل الیکشن کے دور میں داخل ہو چکے ہیں، 31 مئی کو اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی الیکشن کے قریب آنے پر ہم اپنے حلقے سے سرخرو ہو کر واپس جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہوگا اور ووٹ کی عزت ہوگی تب ہی ملک ناقابل تسخیر ہوگا آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ میرے حلقے میں ایک لاکھ نئے ووٹرز شامل ہوئے ہیں ہمیں ووٹ اپنے لیے نہیں بلکہ نواز شریف کے نام پر حاصل کرنے ہیں کیوں کہ میں نے اپنا لیڈر نہیں بدلا اور مشکل وقت بھی میں نواز شریف کے نام کا دیا جلایا۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

خواجہ آصف نے گزشتہ ہفتے ورکرز کنونشن میں اپنے اوپر سیاہی پھینکنے کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ سیاہی پھینکے جانے پر کوئی دکھ نہیں ، ہمارا مذہب ہمیں دہشت گردی نہیں محبت سکھاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔