سادہ طرز زندگی چھوڑنے سے نوجوان ذیابیطس میں مبتلا ہو رہے ہیں، طبی ماہرین

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 6 اپريل 2013
 پانی کا زیادہ استعمال اور یومیہ چہل قدمی کی جائے،پروفیسرزمان شیخ ،اتوارکوعالمی یوم صحت کے موقع پرہیلتھ میلے کا انعقاد ہوگا.  فوٹو : فائل

پانی کا زیادہ استعمال اور یومیہ چہل قدمی کی جائے،پروفیسرزمان شیخ ،اتوارکوعالمی یوم صحت کے موقع پرہیلتھ میلے کا انعقاد ہوگا. فوٹو : فائل

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر36فیصد افراد بلند فشارخون کاشکار ہیں۔

پاکستان میں ایک سروے رپورٹ کے مطابق 18 سال کی عمر کے 18فیصد،40 سال کی عمرکے45 فیصد اور 52 سال کی عمرکے 50 فیصدافراد بلند فشارخون کے مرض کا شکار ہیں ان میں 25 فیصد علاج نہیں کراتے ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے پروفیسر آف میڈیسن اورماہر ذیابیطس پروفیسر زمان شیخ نے کہا کہ پاکستان میں طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے بلند فشارخون اور ذیابیطس کے مرض سے نوجوان بھی متاثر ہورہے ہیں۔

جو ایک خوفناک بات ہے انھوں نے 7 اپریل کو عالمی یوم صحت منائے جانے کے حوالے سے بتایا کہ صحت اور تندرستی ایک بہترین نعمت ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ماہرین نے بلند فشار خون کے مرض کوبھی خاموش قاتل قرار دیا ہے کیونکہ انسانی جسم میں جب بلندفشار خون کا عمل تیزی سے ہوتا ہے توانسان کے گردوں اور دل کے افعال شدید متاثرہوتے ہیں جس کا مریض کو علم نہیں ہوتا،پروفیسر زمان شیخ نے بتایاکہ بلند فشارخون کی وجہ سے اچانک ہارٹ اٹیک، فالج اور امراض قلب کے دیگر پیچیدہ مسائل جنم لیتے ہیں ، نارمل بلڈپریشر برقرار رکھنے کے لیے سادہ غذا کا استعمال کیا جائے اورپانی کا زیادہ استعمال کیاجائے۔

انھوں نے کہاکہ بلندفشارخون سے آنکھوں کے پردے (ریٹینا) بھی شدید متاثرہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوںکی باریک خون کی رگیںمتاثرہوجاتی ہیں انھوں نے کہا کہ بلندفشارخون فالج (برین ہیمریج)کے شدیدخطرات لاحق ہوجاتے ہیں ، پروفیسرزمان شیخ نے کہاکہ طرززندگی میں تبدیلی، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کااستعمال اورنمک وچکنائی کی زیادتی سے بلند فشار خون کا مرض لاحق ہورہا ہے ، انھوں نے کہا کہ یومیہ چہل قدمی کو عادت بنا کرصحت کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے 40 منٹ واک کرکے بلندفشارخون ، ذیابیطس سمیت دیگر امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ معاشرتی رویوں میں عدم برداشت پیدا ہورہی ہے،صحت صرف بیماری کی عدم موجود گی کا نام نہیں کسی بھی انسان کا جسمانی ، نفسیاتی اورکیمیائی لحاظ سے تندرست ہونا ضروری ہے ، دریں اثناء عالمی یوم صحت کے حوالے سے اتوار 7 اپریل کو آرٹس کونسل میںہیلتھ میلہ کا بھی انعقاد ہوگا جوصبح 10بجے سے شام5بجے تک منعقدکیا جائے گا جس میں طبی معائنہ مثلاً بلڈ پریشر، دانتوں کا معائنہ، بی ایم آئی ذیا بیطیس، خون کی کمی کے مفت لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا ئیں گے اور طبی ماہرین مفت مشورہ بھی دیں گے، یہ ہیلتھ میلہ ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے اشتراک سے منعقدکیاجائے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔