ن لیگ کی قیادت نے ناراض ممبرز کومنانے کا فیصلہ کرلیا

یوسف عباسی  اتوار 18 مارچ 2018
نواز شریف بذات خود پارٹی کے اہم  اور ستون کی حیثیت رکھنے والے ناراض سینئرممبرز کو منوانے ان کے گھر جائیں گے۔ فوٹو:فائل

نواز شریف بذات خود پارٹی کے اہم  اور ستون کی حیثیت رکھنے والے ناراض سینئرممبرز کو منوانے ان کے گھر جائیں گے۔ فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کی قیادت نے ناراض سینئر پارٹی ممبرز کومنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو مزید فعال کرنے اور پارٹی کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات کو جڑ سے ختم کرنے کی غرض سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے نئی حکمت عملی طے کرلی ہے اس ضمن میں جہاں شہباز شریف کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس تیزی سے جاری ہیں اور وہ نہ صرف پارٹی کے اہم عہدیداران سے ملاقاتوں کے سلسلے کو بڑھا رہے ہیں بلکہ عوام میں مسلم لیگ ن کی شہرت کو مزید بہتر بنانے پر بھی کاربند ہیں۔

دوسری جانب اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ پارٹی کے بعض سینئر راہنما جو کہ کسی بھی وجہ سے ناراض ہیں ان کو راضی کیاجائے جس کے لیے قائد نواز شریف بذات خود متحرک ہورہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔