تعلقات میں بہتری آنے تک پاکستان کا ہائی کمشنر کو واپس دہلی نہ بھیجنے کا فیصلہ

کامران یوسف  اتوار 18 مارچ 2018
فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واپس بھارت نہیں جائیں گے۔ فوٹو : فائل

فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واپس بھارت نہیں جائیں گے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد:  پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی۔

دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر نے ایکسپریس ٹریبیون کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کردیتے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے پے درپے واقعات کے بعد ہائی کمشنر سہیل محمود کو محض مشاورت کے لیے نئی دہلی سے اسلام آباد بلایا تھا، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واپس بھارت نہیں جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔