قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے

اسپیشل رپورٹر  اتوار 18 مارچ 2018
امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے فضائی نگرانی،اسنیپ چیکنگ و دیگر سیکیورٹی آلات سمیت تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ فوٹو : اے ایف پی

امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے فضائی نگرانی،اسنیپ چیکنگ و دیگر سیکیورٹی آلات سمیت تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلیے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے۔

لاہور میں پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلیے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے جب کہ امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے فضائی نگرانی، اسنیپ چیکنگ، سیف سٹی اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ و دیگر سیکیورٹی آلات سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاک آرمی اور رینجرز ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے لاہور پولیس کا مکمل ساتھ دے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔