- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
بھارتی گلوکار ترن ساگر3 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
لاہور: بھارتی چینل کے مقبول پروگرام ’’سارے گا ما پا‘‘سے شہرت پانے والے ترن ساگر تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔
لاہورپہنچنے پرترن ساگرنے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاترا کی خواہش بڑی دیر سے تھی اورآخر کارآج میں براستہ ٹرین سب سے پہلے اس دھرتی پہنچا ہے، جس کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا۔ میرے پاس لاہورگھومنے کا ویزہ تونہیں ہے لیکن اس کی بے حد خوشی ہے کہ آج میرا دوسرا جنم ہوگیا کیونکہ یہ مثل بہت مشہورہے کہ ’’جس نے لاہورنہیں دیکھا ، اس کا جنم ہی نہیں ہوا‘‘۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے بہت مختصردورانیے کے لیے لاہوردیکھنے کا موقع ملا اورمیں لاہورکے تاریخی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع علاقہ ہی دیکھ پایا، لیکن اس کے باوجود میں اورمیری پوری ٹیم میں شامل لوگ بہت خوش ہیں۔ لاہورمیں ہمارا استقبال ایک قریبی دوست نے کیا اوران سے ہونے والی ملاقات سے یہ بات توثابت ہوگئی کہ لاہوروالے واقعی ہی مہمان نوازی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔
ترن ساگر نے کہا کہ میں شکارپور میں ایک عرس میں پرفارمنس کے لیے پاکستان آیا ہوں اورکل واپس بھارت لوٹ جاؤنگا۔ لیکن میرا یہ مختصردورہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ترن ساگرنے بتایا کہ ’سارے گاپا پا‘ میں شرکت کے بعد مجھے ایک نیا جیون ملا تھا اورجہاں دنیا کے بیشترممالک میں لوگوں نے میری گائیکی کوپسند کیا، وہیں پاکستان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے میری فنی صلاحیتوںکوسراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔