- منجمد جھیل کو اسکیٹنگ کے ذریعے روزانہ پار کرنے والی 76 سالہ خاتون
- لاپتا بھارتی نوجوان امرجیت سنگھ کا پتا چل گیا
- اپنی زندگی کے نئے آغاز کے اعلان پر بہت پرجوش ہوں، شعیب ملک
- پاناما لیکس میں شامل سابق ڈی جی پورٹ قاسم اتھارٹی کے خلاف تحقیقات شروع
- مرید کے میں مٹی کا تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 5 ہلاک
- یوٹیوب نے آمدنی میں اضافے کے لیے شدت پسند مواد پھیلایا، رپورٹ
- دماغ کی اسکیننگ سے نفسیاتی امراض کا پتا چلانا ممکن
- سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام؛ پی ٹی آئی ارکان نے شوکاز نوٹس پھاڑ دیئے
- آن لائن ٹیکسی سروس ‘ کریم‘ کے ملازمین اور صارفین کا ڈیٹا چوری
- ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- بھارتی نومسلم خاتون کے ویزا میں 6 ماہ کی توسیع
- طیبہ تشدد کیس؛ سابق جج راجا خرم اور اہلیہ ماہین کی سزا معطل
- بھارتی نائب صدر نے چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کردی
- چینی پروانہ سرگودھا کی ’’شمع‘‘ بیاہ کر لے گیا
- چیف جسٹس کو ٹکراؤ کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، خورشید شاہ
- علی ظفر یا میشا شفیع نہیں، جنسی ہراسانی اصل مسئلہ ہے
- پیرس اور برسلز حملے کے ملزم صالح عبد السلام کو 20 سال قید
- ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کے سنسنی خیز انکشافات
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری
- اسلام آباد میں ایک سب انسپکٹر ایسا ہے جو آئی جی کا تبادلہ کراتا ہے، ہائیکورٹ
مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان، ہوا میں نمی بڑھ جائے گی، محکمہ موسمیات

بارش کا نظام گہرے بادلوں کی صورت نمودار ہوسکتے ہیں، بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل
کراچی: شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کا امکان ہے جب کہ تیز ہواؤں کے باوجود ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حبس کی کیفیت پید ا ہوسکتی ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 18مارچ کی شب مغربی بارش اور تیز ہواؤں کا ایک سلسلہ افغانستان سے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ،بعدازاں سندھ میں داخل ہونے والے اس مغربی سسٹم کی وجہ سے 19اور 20مارچ کے درمیان اندرون سندھ کے دادو،سکھر ،جیکب آباد اور شکارپور میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
شاہد عباس کے مطابق شہر پربارش کے اس سسٹم کے اثرات صرف گہرے بادلوں کی شکل میں نمودار ہوسکتے ہیں تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ،بیرونی سسٹم کے باعث شہر کی ہوائیں تیزی سے سمت تبدیل کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کا امکان ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر کے مطابق درجہ حرارت 2ڈگری کم ہونے کے باوجود حبس کی کیفیت پید اہوسکتی ہے ،اگلے چند رو ز کے دوران ایک اور مغربی سسٹم کی توقع کی جارہی ہے ،تاہم یہ کراچی اور سندھ پر کس حد تک اثر اندازہو گا اس کے بارے میں قبل ازوقت کہنامشکل ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیا ت کا کہناہے کہ ہفتے کو شہر میں مغربی سمت سے10کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلیں جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 72فیصد رہا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ صبح کے اوقات میں گرد آلو دمطلع چھانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔