- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پلے آف میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد کی سربراہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل پاکستانی کرکٹرز پہلے رات گئے کراچی پہنچے، جس کے بعد وہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے صبح ساڑھے 9 بجے لاہور ائرپورٹ پر اترے۔ جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم براہ راست دبئی سے لاہور پہنچی۔
وطن پہنچنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں میں اسد شفیق، انور علی، حسان خان، محمد نواز، عمر امین، میر حمزہ ،راحت علی اور رمیز راجا جونیئر شامل ہیں۔ ٹیم گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کل پیر کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں کون کون سے غیر ملکی کرکٹر پاکستان آ رہے ہیں؟
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کہا کہ پی ایس ایل میں آئندہ صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے جو پاکستان آنے کے لیے تیار ہوں، شین واٹسن نے پاکستان آنے کی حامی بھری تھی مگر آخری وقت میں منع کردیا، پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے اس مسئلے کا حل ڈھونڈے۔ ندیم عمر نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے غیر ملکی کرکٹرز رائلی روسو، کرس گرین، تھسارا پریرا چارلز جونسنز اور محمود اللہ پاکستان آرہے ہیں۔
ادھر پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، کامران اکمل ، احسن علی ، حارث سہیل اور وہاب ریاض بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پلے آف 20 مارچ منگل کو کھیلاجائیگا۔ لاہور میں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔