عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس / اے پی پی  ہفتہ 6 اپريل 2013
جے یوآئی میں شمولیت کے وعدے اور پھر بے وفائی کرنیوالے حق نمائندگی کے اہل نہیں   فوٹو:فائل

جے یوآئی میں شمولیت کے وعدے اور پھر بے وفائی کرنیوالے حق نمائندگی کے اہل نہیں فوٹو:فائل

اسلام آ باد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ جے یو آئی عوام کو مشکلات سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے امن قائم کرنے سمیت ملک کی معیشت کو بھی بہتر کیاجاسکتاہے۔ وہ جمعے کو ڈھوڈیال مانسہرہ میں میڈیاسے بات چیت کر رہے تھے۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے وعدے اور پھر بے وفائی کرنے والے بھی حق نمائندگی کیلیے اہل نہیں ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان نامزد امیدواروںکی الیکشن مہم کیلیے محنت کریں، انشاء اللہ کامیابی مقدر بنے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔