- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی کی برطرفی پر ٹرمپ خوشی سے نہال
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریو میکاب کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس اقدام کو ملک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی برطرفی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈریو میکاب کا نوکری سے برخاست کیا جانا ادارے کے محنتی اور ایماندار ملازمین کی کامیابی اور جمہوریت کے لیے ایک عظیم دن ہے۔
Andrew McCabe FIRED, a great day for the hard working men and women of the FBI – A great day for Democracy. Sanctimonious James Comey was his boss and made McCabe look like a choirboy. He knew all about the lies and corruption going on at the highest levels of the FBI!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 17, 2018
امریکی صدر نے کہا کہ انڈریو میکاب اپنے سابقہ باس جیمس کومی کا لاڈلا بچہ تھا، سابقہ ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمس کومی ایک ریا کار شخص تھا اور میکاب اس کا ہم رکاب تھا، دونوں کا گٹھ جوڑ آج ختم ہوا، یہ لوگ جانتے تھے کہ ادارے میں کہاں اور کس سطح پر کس طرح کی کرپشن ہو رہی ہے لیکن اس کے سدباب کے لیے کچھ نہیں کیا۔
قبل ازیں جمعہ کی شب اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے اینڈریو میکاب کی ملازمت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اٹارنی جنرل نے مراسلے میں انڈریو میکاب پر خفیہ معلومات میڈیا کو فراہم کرنے، تفتیشی افسران کو گمراہ کرنے اور حکومت کو کمزور کرنے جیسے اقدامات کے الزام لگائے تھے، دوسری جانب انڈریو میکاب نے ان الزمات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے، مجھے سابق ڈائریکٹر جیمس کومی کے کام کو جاری رکھنے کی سزا دی گئی ہے۔
واضح رہے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی کو گزشتہ برس مئی میں برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد انڈریو میکاب ایف بی آئی کے تمام معاملات دیکھ رہے تھے اور کچھ ہی دنوں میں ان کی مدت ملازمت ختم ہونے والی تھی لیکن اس سے قبل ہی انہیں فارغ کردیا گیا، امریکی صدر اس سے قبل سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمس کومی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریو میکاب پر صدارتی انتخاب کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کو سپورٹ کرنے کا الزام بھی عائد کرچکے ہیں۔
امریکا میں چند ہی دنوں میں مشیر تجارت کے استعفے اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی جبری رخصت کے بعد اب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی کی برطرفی ٹرمپ حکومت میں شدید باہمی اختلافات کو اجاگر کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔