- ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی
- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی: پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ تیموریہ تھانے کی پولیس نے ٹیکسی سروس اوبر کے ڈرائیور 52 سالہ مرزا محمد شاہنواز کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے قتل کا ملزم گرفتار
پولیس نے بتایا کہ مقتول کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں اور گاڑی سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گاڑی میں سوار افراد نے ہی فائرنگ کرکے قتل کیا اور اس کے سر پر پستول کا بارود لگا ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ مقتول دو سال قبل پی آئی اے سے ریٹائرڈ ہوا تھا اور اس کے بیٹے کا کورنگی صنعتی ایریا میں فرنیچر کا اپنا کاروبار ہے۔ مرزا محمد شاہنواز کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں بین الاقوامی کیب سروسز کے 2 ڈرائیورز کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا جاچکا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔