- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
ریٹرننگ افسران کے امیدواروں سے عجیب سوالات کا سلسلہ جاری
اسلام آباد / لاہور / کراچی: ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے عجیب وغریب سوالات پوچھنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔
کسی سے مردے کاغسل کرنے کا طریقہ پوچھا گیا توکسی سے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا وعدہ لیا گیا ،سکھر میں حلقہ این اے 199اور پی ایس 3اور 4سے انتخابات میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر نے ایک امیدوار سے یہ کہا کہ وہ اسلامی مہینوں کے نام بتائیں، متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا رمضان نعمانی سے ریٹرننگ افسر نے مردے کو غسل دینے کا طریقہ پوچھ لیاتو انھوں نے جواب دیا کہ میں نے کبھی انتقال کرنے والے کسی شخص کو غسل نہیں دیا۔
اسی طرح ایک امیدوار سے جب یہ پوچھا گیا کہ پاکستان پہلا آئین کب بنا توجواب کچھ اس طرح ملا 1956میں بنایا گیا تھا،میرپورخاص میں این اے 227کے ریٹرننگ افسر نے ایک امیدوار سے سوالات کرنے کے بجائے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کے وعدے پر کاغذات منظورکرنے کی شرط رکھ دی، امیدوار نے بھی فوری طور پر وعدہ کر لیا۔’’سراب انشا اللہ پانچ وقت نماز پڑھوں گا‘‘ ایک امیدوار نے تو ریٹرننگ افسر کے سوالات شروع ہونے سے پہلے ہی کہہ دیا کہ مذہبی سوالات کے علاوہ جو چاہیں پوچھ لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔