نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بڑی مہم کا فیصلہ

صالح مغل  پير 19 مارچ 2018
پنجاب،پختونخوااوربلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کاپلان تیار۔ فوٹو: انٹرنیٹ

پنجاب،پختونخوااوربلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کاپلان تیار۔ فوٹو: انٹرنیٹ

راولپنڈی: (رپورٹ پنجاب  حکومت نے نان کسٹم  پیڈگاڑیوں کی اسمگلنگ پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے سمگلنگ کی روک تھام خصوصاًپنجاب،خیبرپختونخوااوربلوچستان کے سرحدی علاقوں پر پاکستان کسٹمزاوردیگر سکیورٹی اداروں کیساتھ ملکرحکمت عملی مرتب کرکے بڑے پیمانے پرکاروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے زیراثرسکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس جس میںپولیس حکام اورسکیورٹی سے متعلقہ اداروں کے سربراہوںنے شرکت کی۔

معلوم ہواہے کہ انٹیلیجنس ادارے کی جانب سے حکومت کوخصوصی رپورٹ میںپنجاب سمیت ملک کے دیگرحصوں میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی سمگلنگ اوراستعمال کے حوالے سے انکشافات کیے گئے ہیں اورنشاندہی کی گئی ہے کہ نان کسٹم پیڈگاڑیاں بلوچستان، خیبرپختونخوااورپنجاب کے مابین نقل وحمل کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔

گاڑیوں کی اسمگلنگ کی روک تھام انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایسی گاڑیاں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ حکام کوبتایاگیاہے کہ اس حوالے سے خصوصی رپورٹ پہلے ہی آئی جی پنجاب،کمشنرز اور آر پی او ڈیرہ غازی خان کو ارسال کی جاچکی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔