ڈیرہ میں دودھ فروش کا 3 سالہ بیٹا گرم دودھ میں گر کر جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  پير 19 مارچ 2018
ذوالفقار والدین کی غفلت کے باعث کڑاہی میں جاگرا، اسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق۔ فوٹو : فائل

ذوالفقار والدین کی غفلت کے باعث کڑاہی میں جاگرا، اسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق۔ فوٹو : فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: دودھ فروش کا 3 سالہ بیٹا گرم دودھ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈیرہ کے نواحی علاقے مریالی میں دودھ فروش ذوالفقار کا 3 سالہ بیٹا گھر میں کھیلتے ہوئے والدین کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث گرم دودھ کی کڑاہی میں جاگرا اور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پہنچتے ہی دم توڑگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔