مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکا سے اجازت لینی پڑتی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر

خبر ایجنسی  پير 19 مارچ 2018
عہدوں کا شوق نہیں، انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں‘ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

عہدوں کا شوق نہیں، انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں‘ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

لاہور: پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کوئی بھی عہدہ لینے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکا سے اجازت لینی پڑتی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلیے ان کا نام تجویز کیے جانے کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عبد القدیر نے کہا ان کی کون سنتا ہے، مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکا سے اجازت لینی پڑتی ہے، ویسے بھی مجھے ان عہدوں کا شوق نہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔