- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
مادھوری ڈکشٹ نے سری دیوی کی جگہ لے لی
نیو دہلی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ انجہانی سری دیوی کی جگہ کرن جوہر کی فلم میں سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کی موت بالی ووڈ کے لیے یقینی طور پر ایک بڑا دھچکا تھا، بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق انجہانی سری دیوی کو کرن جوہر اور ساجد ناڈیاڈ والا نے اپنی نئی آنے والی فلم میں سنجے دت کے مد مقابل کاسٹ کیا تھا اور فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہونے والی تھی تاہم اچانک سری دیوی کی موت ہوگئی جس کے بعد کرن جوہر فلم ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب فلم میں سری دیوی کا کردار مادھوری ڈکشٹ نبھائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سنجے دت اور سری دیوی 25 برس بعد ایک ساتھ فلم میں
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کی تصویر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار ابھیشیک ورمان کی اگلی فلم سری دیوی کے دل کے بہت قریب تھی تاہم اب والد، خوشی اور میں مادھوری ڈکشٹ کے مشکور ہیں کہ وہ اب ابھیشیک ورما کی اس خوبصورت فلم کا حصہ بن گئی ہیں۔
جھانوی کپور کی پوسٹ کے بعد بھارتی فلم نگری میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ سری دیوی اور سنجے دت کی فلم ’شدت‘ میں اب مادھوری ڈکشٹ سری دیوی کا کردار اداکریں گی، فلم میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں جب کہ اب فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔