گجرات میں ملزمان کا 3 طلبا کو برہنہ کرکے تشدد

ویب ڈیسک  پير 19 مارچ 2018
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا،فوٹو:اسکرین گریب

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا،فوٹو:اسکرین گریب

گجرات: بااثر ملزمان نے 3 طلبا کو برہنہ کرکےتشدد کا نشانہ بناڈالا۔

گجرات میں رحمانیہ کے علاقے میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے 3 طالب علموں کو اغوا کرنے کے بعد برہنہ کرکے انہیں مرغا بنایا اور پھرتشدد کا نشانہ بناڈالا۔

چند روز قبل کالج میں گروپ بندی کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تینوں طلبا حسنین ، زین اور اسامہ کو اغواء کرکے ڈیرے میں بند کردیا جہاں ملزمان نے انہیں برہنہ کیا اور پھر مرغا بنا کر ان پر تشدد کرتے رہے۔

ملزمان نے واقعے کی موبائل سے ویڈیو بھی بنائی جو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ واقعے کی خبر نشر ہونے پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ متاثرہ طالبعلم حسنین کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،اندراجِ مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔