پشاور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مشتبہ افراد کے خاکے جاری کردئیے

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اپريل 2013
پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مشتبہ افراد کے متعلق معلومات کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مشتبہ افراد کے متعلق معلومات کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: پولیس نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھنے کے بعد دو مشتبہ افراد کے خاکے جاری کر دئیےہیں۔

کیپیٹل سٹی پولیس نے کینٹ اورسٹی کی حدود میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کے خاکے جاری کئے ہیں جبکہ پولیس کواطلاع دینے والوں کا نام راز میں رکھا جائے گا اور درست اطلاع دینے والوں کونقد انعام بھی دیا جائے گا۔

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مشتبہ افراد کے متعلق معلومات کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔