امریکا میں ذرا سی لاپروائی پر رکھوالا شیر کا نوالا بن گیا

ویب ڈیسک  منگل 20 مارچ 2018
صفائی کے دوران دروازہ ٹھیک سے بند نہ  ہونے پر شیر نے حملہ کردیا،فوٹو:سی ای این

صفائی کے دوران دروازہ ٹھیک سے بند نہ ہونے پر شیر نے حملہ کردیا،فوٹو:سی ای این

ہیڈالگو: میکسیکو میں شیروں کی دیکھ بھال پر مامور شخص ذراسی لاپروائی کے باعث شیر کا نوالہ بن گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہیڈالگو میں نیکولس براو زو میں پیش آیا جہاں 28 سالہ شیرکا رکھوالا اپنے ہی شیر کے حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب شیروں کا غیر قانونی شکار کرنے والا خود شکار بن گیا

گوستاوو کرابالاج نامی رکھوالا معمول کے مطابق شیر کے پنجرے کی صفائی کررہا تھا کہ اس دوران  احاطے کا دروازہ ٹھیک سے بند نہ کرسکا جس پر احاطے کا دروازہ کھول کر اندر آگیا اور بالاج پر حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رکھوالے کی جان لینے والے خون خوار شیر کو  جان سے مارنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم زوکیپرز کو جانوروں کے پنجروں کی صفائی اور دیکھ بھال کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔