شہباز شریف کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، صدارتی ترجمان

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اپريل 2013
شہبازشریف کو نادہندہ قرار دینے کے پیچھے ایوان صدر کا کوئی ہاتھ نہیں ، ترجمان ایوان صدر فوٹو:فائل

شہبازشریف کو نادہندہ قرار دینے کے پیچھے ایوان صدر کا کوئی ہاتھ نہیں ، ترجمان ایوان صدر فوٹو:فائل

اسلام آ باد: ایوان صدر نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے صدر آصف علی زرداری پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ایوان صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ملک میں جمہوریت کے لئے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نیب ملک کا خود مختار ادارہ ہے اورایوان صدر کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ نیب الیکشن کمیشن کو کیا معلومات دیتا ہے، اس لئے شہباز شریف کی جانب سے صدر آصف زرداری پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو نادہندہ قرار دینے کے پیچھے ایوان صدر کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  شہباز شریف برادران کے بینک نادہندہ ہونے کی خبر پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے الزام لگایا تھا کہ ان کے خلاف چار افراد کا ٹولہ سازشیں کررہا ہے جس کی سربراہی صدر آصف  زرداری کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔