سونے کی مقامی قیمتیں برقرار

بزنس ڈیسک  منگل 20 مارچ 2018
سونے کی تولہ قیمت56ہزار650 اور 10 گرام 48 ہزار557 روپے رہی۔ فوٹو: فائل

سونے کی تولہ قیمت56ہزار650 اور 10 گرام 48 ہزار557 روپے رہی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی نرخ کم نہیں کیے گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالر گھٹ کر 1313 ڈالر فی اونس ہو گئی تاہم پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت56ہزار650 اور 10 گرام 48 ہزار557 روپے رہی، چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا، چاندی کی تولہ قیمت 740 اور 10 گرام 634.28 روپے پر برقرار رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔