پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 مارچ 2018
21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان اوراس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان اوراس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔

موسمیاتی رپورٹ کے مطابق 20 مارچ کو ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے،21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان اوراس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 21 مارچ کو پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔