کمنٹیٹرز موریسن اور ڈیمین فلیمنگ نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 مارچ 2018
ڈینی موریسن اور ڈیمین فلیمنگ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے آنے سے معذرت کرلی ہے۔ فوٹو : فائل

ڈینی موریسن اور ڈیمین فلیمنگ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے آنے سے معذرت کرلی ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل میچز کیلیے ڈینی موریسن پاکستان نہیں آئیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق 3 غیر ملکی کمنٹیٹرز آنے کیلیے تیار ہیں، ایلن ویلکنز، ڈیرن گنگا اور مائیکل سلیٹر نے رمیز راجہ و بازید خان کو جوائن کرنے کیلیے گرین سگنل دیا، مگر ڈینی موریسن اور ڈیمین فلیمنگ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے آنے سے معذرت کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔