اللہ کا کرم ہے کہ اس مرتبہ الیکشن نہیں لڑرہا، یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اپريل 2013
پیپلز پارٹی کے پاس کوئی کھمبا نہیں جس پر چڑھ کر لوگ احتجاج کریں اس لئے پارٹی نے انہیں ٹکٹوں  پر تنازع کے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے،گیلانی فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے پاس کوئی کھمبا نہیں جس پر چڑھ کر لوگ احتجاج کریں اس لئے پارٹی نے انہیں ٹکٹوں پر تنازع کے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے،گیلانی فوٹو: فائل

ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان پر اللہ کی رحمت ہے کہ وہ اس مرتبہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔

ملتان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے پاس کوئی کھمبا نہیں جس پر چڑھ کر لوگ احتجاج کریں اس لئے پارٹی نے انہیں ٹکٹوں  پر تنازع کے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے،ریٹرننگ افسروں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان پر اللہ کی رحمت ہے کہ وہ اس مرتبہ الیکشن نہیں لڑرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔