- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے گھروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور مظاہرین پر تشدد
سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقے ڈانگر پورہ شادی مرگ میں گھروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کیخلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔
بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے ملک پورہ ٹہاب کو بھی محاصرے میں لے کر لوگوں کوگھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا اورگھرگھر تلاشی لی۔ ترال اور اونتی پورہ میں مسلسل ہڑتال کے باعث معمولات زندگی متاثر رہے۔ دونوں علاقوں میں کاروباری ادارے بند جبکہ ٹرانسپوٹ معطل رہی۔
سینئر حریت رہنما اشرف صحرائی کو تحریک حریت جموں وکشمیرکا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ تحریک حریت کے ترجمان نیایک بیان میں کہاکہ پارٹی کا ایک اجلاس پیر کو سری نگر میں ہوا جس میں اشرف صحرائی کوپارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اشرف صحرائی تحریک حریت کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم کی ایگزیکٹو و جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس میر واعظ عمرفاروق کی صدارت میںسری نگر میں ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن پرجاری کشیدگی اور قیمتی انسانی جانوں کے اتلاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے پرامن طورپر حل کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔