جسٹس دوست محمد خان سبکدوش ہو گئے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 20 مارچ 2018
ججز نے جسٹس دوست محمدکو سووینئر اوراعزازی شیلڈز بھی دیں۔ فوٹو: فائل

ججز نے جسٹس دوست محمدکو سووینئر اوراعزازی شیلڈز بھی دیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس دوست محمد خان عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

31جنوری 2014کو عدالت عظمیٰ میں منصب کا حلف اٹھانے والے فاضل جج کے اعزازمیں سوموارکو الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراور دیگرساتھی ججز نے جسٹس دوست محمدکو الوداع کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس دوست محمدکے اعزاز میں سادہ اور پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں فاضل چیف جسٹس اور دیگر تمام ججز نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سمیت تمام ججز نے جسٹس دوست محمد خان کی خدمات کو سراہا اور تقریب کے اختتام پر ججز نے جسٹس دوست محمدکو سووینئر اوراعزازی شیلڈز بھی دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔