پیپلزپارٹی کے سینئررہنما محمد ایازسومرو انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  منگل 20 مارچ 2018
وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر رہے: فوٹو: فائل

وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر رہے: فوٹو: فائل

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اوررکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومروانتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اوراین اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرونیویارک میں انتقال کرگئے۔ ایم این اے محمد ایازسومرو کافی عرصہ سے دل کے عارضے کے باعث این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج رہے جب کہ دو ہفتوں سے وہ نیویارک میں زیرعلاج تھے۔

ایازسومروپچھلے 40 سال سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے، وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اورڈسٹرکٹ بارکے صدرسمیت صوبائی وزیر قانون بھی رہے۔

دوسری جانب آصف زرداری نے ایازسومروکے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایازسومرو پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے، ان کی  جمہوریت اور پارٹی کے لیئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اورپارٹی اور بھٹو خاندان ایاز سومرو کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔