- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
احمدی نژاد کا خامنہ ای پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرد برد کا الزام
تہران: ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر قومی خزانے سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر خرد برد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عرب ویب سائٹ العربیہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر ایران محمود احمدی نژاد نے آیت اللہ خامنہ ای پر قومی خزانے کو ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے اثاثے دو ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور یہ رقم سرکاری خزانے میں ہیر پھیر کرکے حاصل کی گئی ہے۔
سابق ایرانی صدر نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ اپنے دو طویل کالمز میں کیے جو احمدی نژاد کی مقرب ویب سائٹ پر شائع ہوئیں، اپنے مکتوب میں احمدی نژاد کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری خزانے سے لوٹی گئی رقم کو ناقدین کا منہ بند کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حکومتی کارکردگی نہایت مایوس کن ہے، یہی وجہ ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی ملکیت میں دو ارب ڈالر کے مساوی رقم کو بنیاد 15 خرداد فاؤنڈیشن، بنیاد مستضعفان فاؤنڈیشن، اسٹاڈ اجرائی فرمان امام، بنیاد تعاون سپاہ، تعاون ارچ، بسیج ملیشیا، وزارت دفاع اور کئی دوسرے اداروں کے اکاؤنٹس میں رکھا گیا ہے جب کہ اس غبن پر آواز پر اُٹھانے والے اور کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو ریاستی ادارے جیل میں ڈال دیتے ہیں۔ عوام کے اس استحصال پر میں خاموش نہیں رہ سکتا۔
واضح رہے کہ سابق ایرانی صدر احمدی نژاد اور آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان طویل عرصے تک قربت قائم رہی تاہم صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سے ایرانی صدر اور آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان فاصلے طویل ہوتے جا رہے ہیں جب کہ اقتدار کی رسہ کشی کے باعث ملک بحران کا شکار نظر آتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔