- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کےلیے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے۔
امریکی ریاست نیو ہیمشائر کے شہر مانچسٹر میں خطاب کرتے ہوئے ٹڑمپ نے کہا کہ امریکا میں دو سال کے اندر 63 ہزار سے زائد افراد نشے کی عادت کے باعث مرچکے ہیں جب کہ 24 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں۔ لہذا اب منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا وقت آ گیا ہے جس کےلیے منشیات فروشوں کو سخت سزا دینا ہوگی اور ان کےلیے موت کی سزا بھی زیر غور ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ فلپائن میں منشیات فروشوں کےلیے سخت کارروائی کی گئی جو قابل ستائش ہے۔ امریکا کو بھی اس ماڈل پر غور کرنا چاہیے اور فلپائن کی طرز پر منشیات فروشوں کے خلاف حتمی کارروائی کرنا چاہیے۔ جو لوگ ہماری نسلوں میں زہر گھول رہے ہیں وہ کسی قسم کے رحم کے مستحق نہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے علاج معالجے کی عدم فراہمی اور ضرورت سے زائد نسخوں کی فروخت کے حوالے سے بھی اقدامات کا اعلان کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔