رشی کپور فلم ’’قرض‘‘ کی دھن 32 سال بعد دوبارہ فلم ’’کانچی‘‘ میں بجائیں گے

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اپريل 2013
سبھاش گھائی کی ڈائریکٹ کی ہوئی فلم ’’کانچی‘‘ میں رشی کپور ولن کا کردار ادا کر رہے اور فلم 30 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔  فوٹو: فائل

سبھاش گھائی کی ڈائریکٹ کی ہوئی فلم ’’کانچی‘‘ میں رشی کپور ولن کا کردار ادا کر رہے اور فلم 30 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اور ورسٹائل اداکار رشی کپور فلم ’’قرض‘‘ کی دھن 32 سال بعد دوبارہ اپنی فلم ’’کانچی‘‘ میں بجائیں گے۔

رشی کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ ہدایت کار سبھاش گھئی کےساتھ اتنے عرصے بعد دوبارہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم ’’کانچی‘‘ میں کام کرکے بہت خوش ہیں اور ان کا کردار لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

سبھاش گھئی کی ہدایت میں بننے والی  فلم ’’کانچی‘‘ میں رشی کپور ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں متھن چکرورتی، کارتھک تیواری، اور مشتی شامل ہیں۔ فلم کا میوزک اسماعیل درباری اور سلیمان نے دیا ہے جبکہ فلم کو 30 اگست کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔