- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
پاکستان کو امریکی اسلحے کی فروخت!

امریکا اگر پاکستان کو دفاعی سازوسامان دینے کے لیے تیارہے تو اسے مثبت پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ایک خبر کے مطابق امریکا نے پاکستان کو اسلحے اور دیگر حربی ساز و سامان کی فروخت کی اجازت دینے کا عندیا ظاہر کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے پاکستان کو دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کا سگنل دیدیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا نے پاکستان کو اربوں ڈالر کا دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے۔
اخباری اطلاع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منظوری ملٹری فنانسنگ پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو دفاعی ساز و سامان کی فروخت کا فیصلہ قومی سلامتی مفادات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کو اسلحہ کی فروخت کے لیے امریکی کمپنیوں کو کانگریس سے منظوری لینا ہو گی۔ ادھر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی مرکزی کمان (سینیٹ کام) کے نئے کمانڈر جنرل لائیڈ آسٹن نے جمعہ کو سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک سے راولپنڈی میں ملاقات کی، اس دوران کمانڈر امریکی سینیٹ کام کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے، پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے قومی مفاد کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، مشکل زمینی علاقے کے باوجود پاک فوج کی دشمن کے خلاف کامیابی قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات نشیب وفراز کا شکار چلے آرہے ہیں تاہم دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
امریکا اگر پاکستان کو دفاعی سازوسامان دینے کے لیے تیارہے تو اسے مثبت پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے۔ امریکا کو پاکستان کی دفاعی ضروریات کا بخوبی علم ہے۔اس خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے۔پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔یہ ایسی جنگ ہے جس میں فتح کے لیے امریکا اور پاکستان کو مل کر کام کرنا چاہیے۔امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوںگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔