قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 مارچ 2018
سیف سٹی کمروں کے علاوہ اضافی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

سیف سٹی کمروں کے علاوہ اضافی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

18 ہزار کے قریب سکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم، گرد و نواح اور کھلاڑیوں کے ہوٹل کے ارد گرد تعینات ہیں، سیف سٹی کمروں کے علاوہ اضافی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سول سیکرٹریٹ، ڈی سی، ڈی آئی جی آفسز میں مانیٹرنگ روم قائم کیے گئے ہیں۔

2 ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی جاری رکھیں گے اور شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے 12 انٹری پوائنٹس میں سے ہر پوائنٹ پر 30 سکیورٹی اہلکار موجود ہیں اور شائقین کو سخت چیکنگ کے بعد اندر جانے دیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔