پی ایس ایل کے غیرملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 مارچ 2018
غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتوں میں ہنرمندوں کی مہارت کا کمال دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ فوٹو : پی ایس ایل

غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتوں میں ہنرمندوں کی مہارت کا کمال دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ فوٹو : پی ایس ایل

 لاہور: پی ایس ایل میچز کے لیے پاکستان آنے والے غیرملکی کمنٹیٹر میچ سے پہلے لاہور کی سیر کے لیے نکل پڑے۔

پاکستان سپرلیگ تھری کے لیے پاکستان آنے والے غیرملکی کمنٹیٹر میچ سے پہلے لاہور کی سیر کے لیے نکل پڑے، برطانوی ایلن ولکنز، ویسٹ انڈین ڈیرن گنگا کے ساتھ میزبان ملک کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان شامل تھے، مہانوں نے اندرون شہر مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور دیگر مقامات کا دورہ کیا، غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتوں میں ہنرمندوں کی مہارت کا کمال دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور لاہور شہر کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ کمنٹیٹر ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا پیر کو ہی پاکستان پہنچ گئے تھے اور پی ایس ایل کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پلے آف میچز اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔